حلوہ کا جلوہ ہے ‘ ترمیم میں دستخط کریں گے، نمک کھایا ہے تو نمک حلالی بھی تو کرنی ہے:سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے ناشتے کے دوران  سینیٹر دنیش کمار نے  مختلف پکوانوں پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ناشتے میں ہم نے پراٹھے کھائے، حلوہ کھایا، اور اپنے جلوے بھی دکھائے،  سینیٹر دنیش کمار نے ہنستے ہوئے  کہا ۔ سینیٹر دنیش کمار نے حکومتی آئینی ترمیم کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے  مزید کہاحلوہ کا جلوہ ہے کہ ترمیم میں دستخط کریں گے۔ انہوں نے  کہا  نمک کھایا ہے تو نمک حلالی بھی تو کرنی ہے۔