بند صنعتی یونٹس کو بحال کرنے کیلئے کمیشن بنایا جائیگا‘سپرٹیکس میں 3 فیصد کمی سے 270 ارب کا صنعتی سیکٹر سے بوجھ کم ہوگا:وزارت
اسلام آبا د(آئی این پی)ملک میں صنعتوں کی ترقی کیلئے حکومت 5 سالہ صنعتی پالیسی تیارکرلی۔سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کر کے 29 فیصد سے 26 فیصد پرلانے کی تجویز ہے۔ سپرٹیکس میں 3 فیصد کمی سے 270 ارب کا صنعتی سیکٹر سے بوجھ کم ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سپر ٹیکس میں کمی کی مخالف کردی۔بجلی کی تقسیم اور ترسیلی نظام کو مکمل اپ گریڈ کرنے کے علاوہ برآمد کندگان کو مالی اسپیس دینے کیلئے مقامی ٹیکسز کم کرنے کی تجویز ہے۔ پانچ سال میں برآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے نیشنل انڈسٹریل بحالی کمیشن بنایا جائیگا، نئی صعنتی پالیسی کے تحت پانچ سال میں برآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے قرض فراہم کرے گا۔پالیسی کے تحت درمیانے وچھوٹے درجیکی صنعتوں پرایک فیصد ایڈاوانس انکم ٹیکس ختم کرنے تجویز ہے، اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے کے کاروبار پر 110ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔