بلاول نے کہا بلوچستان کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، وہ آگے بڑھیں ن لیگ ساتھ دے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے ، وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، بلاول سیاسی حل چاہتے ہیں تو وہاں جا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں ، مسلم لیگ نون مکمل ساتھ دے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بلاول آگے بڑھ کر مسئلہ حل کریں ، عملی اقدامات سے ہی سیاسی حل نکلے گا، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنے گی۔