مسلم لیگ ن کے رویئے سے نہیں لگتا نئے صوبوں کی حمایت کرے گی
سیاسی نظام کی نئی ترتیب کیلئے قومی حکومت کے سوا کوئی راستہ نہیں:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے نئے صوبوں کا فیصلہ کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں کر سکتی، بڑے فیصلے صرف قومی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا نئے صوبوں بنانے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کریں گے، اس عمل کی سربراہی غیر جانبدار شخصیت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر فیصلوں کے لئے آئینی طریقہ کار موجود ہے، سیاسی نظام کی نئی ترتیب کیلئے قومی حکومت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میںمحمود اچکز ئی صدارتی نظام کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ صدارتی نظام سے متعلق اچکزئی کی بات میں بھی وزن ہے، سوال یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں نئے صوبوں اور صدارتی نظام پر کیا موقف رکھتی ہیں، نئے صوبوں کے قیام پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید نے نئے صوبوں کے قیام کی کھل کر مخالفت کی، وزیراعظم ، نواز شریف اور مریم نواز بھی نئے صوبوں کے معاملے پر خاموش ہیں، ن لیگ کے رویے سے نہیں لگتا کہ وہ نئے صوبوں کے منصوبے کی حمایت کرے گی