سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک اور شیئر کرنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویزطلب

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر کو ارسال کی جاسکتی ہیں