وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیر قطر سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیر قطر سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جبکہ وہ قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطری شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل عرصے پر محیط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتی روابط میں تعاون جاری ہے۔واضح رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے قطر پہنچے ہیں۔