وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیرِ قطر سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیرِ قطر سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے قطر روانہ ہوگئے، جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی قطر روانہ ہوئے ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ، دوستانہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی مظہر ہے۔