وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
اُن کا استقبال قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن نے کیا۔وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ آئے ہیں۔ اُن کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔دوحہ میں وزیرِ اعظم کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے متوقع ہے، جہاں وہ بلاجواز اسرائیلی حملوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اظہار یکجہتی کریں گے۔