کراچی: ہاکس بے پر سمندر میں ڈوب کر خاتون جاں بحق

کراچی: ہاکس بے پر سمندر میں ڈوب کر خاتون جاں بحق

کراچی کے تفریحی مقام ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوبنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ہاکس بے کے ہٹ نمبر N-123 کے قریب پیش آیا، جہاں خاتون سمندر میں ڈوب گئیں۔ اطلاع ملتے ہی غوطہ خور موقع پر پہنچے اور کارروائی کے بعد خاتون کی لاش سمندر سے نکال لی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت کنول جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ریسکیو حکام نے شہریوں سے سمندر میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔