کراچی: کراچی کے علاقے منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب گئے۔
ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن کے دوران 6 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کر کے انسانی جانیں بچائی جائیں۔ انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو بھی ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم فوری طور پر روانہ کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثہ چائنہ پورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں بحری جہاز نے کشتی سے ٹکرائی، جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔ادھر ریسکیو ٹیم اور انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ سمندری علاقوں میں احتیاط برتیں۔