کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر غریب آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچ سالہ بچہ پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب بچہ سو کر اٹھا اور گھر کے صحن میں موجود زیر زمین پانی کے ٹینک کے قریب پہنچا۔پولیس کے مطابق، ٹینک کا ڈھکن صحیح طور پر بند نہیں تھا، اور جب بچہ اس کے قریب آیا، اس کا پیر ڈھکن پر پڑا، جس سے ٹینک کا ڈھکن ہٹ گیا اور بچہ پانی کے ٹینک میں گر گیا۔ گھر والوں کو اس کی آواز سن کر فوراً مدد کی کوشش کی، لیکن بچہ پانی میں ڈوب چکا تھا اور اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ایڈھی ایمبولینس کے ذریعے بچہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ہادی ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے اور تفتیش شروع کی۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق، متوفی بچے کے اہلخانہ نے کسی قسم کی کارروائی کرنے کی درخواست نہیں کی اور وہ واقعے کو حادثہ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہتے تھے۔