رینالہ پولیس نے بروقت ریسکیوکارروائی کرکے چاروں کی جانیں بچالیں
اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شہری نے اپنے3 کم عمر بچوں سمیت ٹرین تلے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 7?1L کے رہائشی عاشق علی نے گھریلو ناچاقی سے پریشان ہو کر اپنے تین کم عمر بچوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر جا کر خودکشی کی کوشش کی۔ تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے شہری اور اس کے بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پولیس چاروں افراد کو تھانے لے آئی جہاں شہری کو سمجھایا گیا۔ بعد ازاں عاشق علی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے بروقت مداخلت کرکے اس کی اور بچوں کی جانیں بچائیں۔