ماں کی بچوں سمیت ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی ریلوے پھاٹک کے قریب گھریلو حالات سے تنگ ماں کی معصوم بچوں سمیت خودکشی کی کوشش، موقع پر موجود لوگوں نے بچالیا۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 29 گیارہ ایل کی رہائشی ماریہ بی بی نے اپنے بچوں کے ہمراہ چیچہ وطنی ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی کوشش کی جس پر موقع پر موجود لوگوں نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ماریہ بی بی اور اس کے بچوں کو بچا لیا۔