کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڈ گول چکر ماکو والا چھرلا کے قریب کرنٹ لگنے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکیں۔جاں بحق خاتون کی شناخت شکیلہ بی بی (عمر 35 سال) کے نام سے ہوئی ہے،ضروری کارروائی کے بعد میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔