قصور(خصوصی رپورٹ) قصور میں کرنٹ لگنے سے 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ نواحی علاقے قادی ونڈ روڈ پر واقع ایف ایم 99 آفس کے قریب خاتون گھر میں کام کر رہی تھی کہ اچانک سوئچ بورڈ کو ہاتھ لگنے سیشدید برقی جھٹکا لگا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سی پی آر کے ذریعے خاتون کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 45سالہ ارسلین زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین نے میت کو سپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔