محمد بن عبدالکریم العیسی کویہ اعزاز عالم اسلام کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کویہ اعزاز عالم اسلام کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ صدرمملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کو (نمل) کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی بھی منظوری دیدی ہے،انہیں اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملے گی