پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی عوام کی جان ومال کاتحفظ اوربے لوث خدمت اولین ترجیح ہے رائو عبدالکریم

نئے انسپکٹر جنرل کی سینٹرل پولیس آفس آمد، چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ،  شہدا کی یادگار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
 لاہور (کرائم رپورٹر ) نئے تعینات انسپکٹرجنرل پولیس رائوعبدالکریم نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھا لتے ہوئے   کہا  ہے عوام کی جان ومال کاتحفظ اوربیلوث خدمت میری اولین ترجیح ہے۔نئے تعینات انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب را ئو عبدالکریم  کو سینٹرل پولیس آفس میں آمد پر ان کو چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ، جس کے بعد انھوں نے پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔رائو عبدالکریم نے اپنی پہلی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور سینئر افسران سے گفتگو کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے ویژن کا اعلان کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بیلوث خدمت ان کی اولین ترجیح ہے