صدرمملکت نے گورنرپنجاب کوبیرون ملک جانے کی منظوری دیدی

    لاہور(یواین پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کوبیرون ملک جانے کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے فیملی کے ہمراہ پانچ روز کے لئے عراق،ایران کے دورے پر روانہ ہونے کے لئے رخصت لی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر 17جون کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔