قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔اجلاس میں ای وی موٹر بائیک انڈسٹری کے معیار، سیفٹی اور صوبائی سبسڈیز کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں آج سوموار کو انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں ای وی موٹر بائیک انڈسٹری کے معیار اور سیفٹی سٹینڈرڈز کا جائزہ لینا ہے۔ ذیلی کمیٹی پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کردار اور چاروں صوبوں میں مینوفیکچررز/کمپنیوں کو ملنے والی سبسڈیز کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لے گی