پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پی اے سی کی ذیلی کمیٹی برائے عمل درآمد سفارشات کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا اجلاس میں ایف بی آر کے مالی سال 2001سے 2010تک کے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے پی اے سی اور ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔