او آئی سی وزارتی کانفرنس کی صدارت پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے،اعظم نذیر تارڑ

,پاکستان صدارت کی ذمہ داری کے لیے تیار ہے، ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے ،وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی صدارت پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے,پاکستان صدارت کی ذمہ داری کے لیے تیار ہے، ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گیاورخواتین کے حقوق کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، کانفرنس میں 57 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، مختلف تکنیکی ورکنگ گروپس بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔ اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ کانفرنس کے تکنیکی اجلاس جاری ہیں،مرکزی وزارتی اجلاس پیرکو منعقد ہوگا، اجلاس میں مبصرین اور وزارتی وفود شریک ہوں گے۔وزیر قانون نے کہا کہ کانفرنس کی چیئرمین شپ مصر سے پاکستان کو منتقل ہوگی، خواتین کے کردار اور ترقی کا جائزہ لیا جائے گا، خواتین کو درپیش چیلنجز پر بھی غور ہوگا،کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری ہوگا، اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ وزیرِ اعظم افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے، وزارتِ خارجہ کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، وزارتِ اطلاعات کے تعاون کو سراہتے ہیں، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ کانفرنس کا محور خواتین کو مساوی حقوق دینا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پاکستان میں خواتین کی ترقی کے اقدامات پیش کیے جائیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کانفرنس میں شریک ہوں گی،وفاقی وزیر شزا فاطمہ بھی شرکت کریں گی، خواتین کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوگی،یہ میزبانی پہلی بار پاکستان کو ملی ہے۔ اعظم نذیر تارڑنے بتایا کہ او آئی سی اقوامِ متحدہ کے بعد دوسرا بڑا فورم ہے، پاکستان کو دو سال کے لیے صدارت ملنے جا رہی ہے،یہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے,پاکستان صدارت کی ذمہ داری کے لیے تیار ہے، ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گیاورخواتین کے حقوق کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔