لاہور میں ملتان روڈ پر دریائے راوی کی زمین پر بنائی گئی مبینہ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 1 کروڑ 96 لاکھ روپے واپس کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق، متاثرین کو 50 فیصد کیش اور 50 فیصد چیک کے ذریعے رقم فراہم کی گئی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دریائے راوی کے اندر موجود تقریباً 12 ہزار کنال زمین شہریوں کو دھوکے سے بیچی تھی۔حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ اینٹی کرپشن نے روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، تقریباً 400 سے زائد متاثرین نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے خلاف شکایات درج کروائیں، اور ملزم کے خلاف چالان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔