وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے آلو اور کینو کی برآمدات میں سہولت

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے آلو اور کینو کی برآمدات میں سہولت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمد متبادل راستوں کے ذریعے کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات میں کمی کی توقع ہے۔

حکومتِ پنجاب نے برآمدات میں آسانی کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں متعلقہ وزارتیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔ اس کمیٹی کا مقصد نئی منڈیوں کی تلاش اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ملک میں آلو اور کینو کی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد فراہم کرتا ہے، جہاں رواں سال آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن اور کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن متوقع ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی اور وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔