مریم نواز نے آلو کے کاشتکاروں کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا

مریم نواز نے آلو کے کاشتکاروں کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے برآمدات میں تیزی لائی جائے۔

اس کے علاوہ خط میں درج درخواستوں میں شامل ہے:

آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
برآمدات کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت دی جائے۔
کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ اقدام آلو کے کاشتکاروں کے مالی مفادات کو بہتر بنانے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔