مارک روفیلو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا

مارک روفیلو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا۔

 یہ بیان انہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد ایچ بی او ڈرامے ‘ٹاسک‘ کی ریڈ کارپٹ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا۔مارک روفیلو نے اس موقع پر ’بی گڈ‘ پن پہنی تھی، جو حال ہی میں امریکی امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 37 سالہ رینی نیکول گڈ کی یاد میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جشن منانے کی حالت میں نہیں ہیں کیونکہ امریکا میں رونما ہونے والے واقعات اب معمول کی بات نہیں رہے۔اداکار نے صدر ٹرمپ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے امریکا کی خارجہ پالیسیز اور بین الاقوامی قوانین پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پن خاص طور پر رینی گڈ اور ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہیں امریکا میں خوف اور دہشت محسوس ہو رہی ہے۔

مارک روفیلو نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، مگر موجودہ حالات امریکا جیسے نہیں ہیں۔ تقریب میں دیگر کئی معروف اداکار بھی ’بی گڈ‘ یا ’آئی سی ای آؤٹ‘ کی پنز پہن کر احتجاج کا حصہ بنے۔