رجب بٹ نے ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، سوشل میڈیا کو جھوٹی افواہوں کا ذمہ دار قرار دیا

رجب بٹ نے ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، سوشل میڈیا کو جھوٹی افواہوں کا ذمہ دار قرار دیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان بٹ سے علیحدگی یا کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران رجب بٹ نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے اور ان کے اور اہلیہ کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت دی کہ وہ بیرون ملک ہونے کے باعث کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، جسے سوشل میڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا۔رجب بٹ نے بتایا کہ ان کے گھر میں مداحوں، دوستوں اور سوشل میڈیا شخصیات کا مسلسل آنا جانا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ ابتدا میں کچھ غیر مطمئن تھیں، مگر اب وہ ان کی مصروف طرزِ زندگی سے واقف ہوچکی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک نجومی خاتون نے ان کی طلاق اور بیٹی کی پیدائش کی پیش گوئی کی تھی، لیکن ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس سے وہ خاتون کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی۔رجب بٹ نے کہا، “خدا کے سوا کسی انسان کو دوسرے انسان کے مستقبل کا علم نہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلیں تو انہوں نے خود اپنی اہلیہ کو بٹھا کر ساری صورتحال سمجھائی اور کہا کہ یہ سب ان کے خلاف سازش ہے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔رجب بٹ نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ ان کے ساتھ مکمل اعتماد کے رشتے میں بندھی ہیں، وہ ان کے پیشے اور طرزِ زندگی کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جبکہ ستمبر 2025 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔سوشل میڈیا پر چند ماہ سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، جن کی اب یوٹیوبر نے کھل کر تردید کر دی ہے۔