ویب ڈیسک: میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین اور بااثر ترین ٹیکنالوجی لیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، مگر حالیہ گفتگو میں انہوں نے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ وہ ایپل کے مہنگے آئی فون کے بجائے اینڈرائیڈ فون کو ترجیح دیتے ہیں۔
ستمبر 2024 میں ایک تقریب کے دوران مارک زکربرگ کے ہاتھ میں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا فون دیکھا گیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ سام سنگ کا کون سا ماڈل استعمال کرتے ہیں۔مارک زکربرگ نے 2020 میں ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ سام سنگ کے اسمارٹ فونز کے مداح ہیں اور برسوں سے اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں اربوں لوگ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے فیس بک سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو ان کے لیے اینڈرائیڈ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ فونز فیس بک اور میٹا کی دیگر سروسز کے استعمال کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کو آئی فون پر ترجیح دیتے ہیں۔