سلمان علی آغا نے ٹی ٹونٹی میں کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، 12 گیندوں پر 45 رنز

سلمان علی آغا نے ٹی ٹونٹی میں کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، 12 گیندوں پر 45 رنز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دمبولا میں کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ قومی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، لیکن کپتان سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

سلمان علی آغا نے محض 12 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 375 رہا۔ یہ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے (کم از کم 10 گیندیں کھیلنے کی شرط کے ساتھ، فل ممبر ٹیموں کے خلاف) سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کا اسٹرائیک ریٹ 2021 میں سری لنکا کے خلاف 345.5 تھا۔ اس فہرست میں کوئنٹن ڈی کوک، روہت شرما اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں، مگر سلمان علی آغا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔