لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پیرا فورس کی جانب سے سیل کیا گیا پٹرول پمپ ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار ساجد کے وکیل نے جسٹس شاہد کریم کے روبرو دلائل دئیے کہ پیرا فورس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پٹرول پمپ سیل کیا، اسیقانونی طور پر ایسے اقدامات کا حق حاصل نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پمپ ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔