اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) دو مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ دو بھینسیں بر آمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کر دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ڈھلیانہ پولیس نے 8 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ بھینس بر آمد کر کے بیوہ خاتون نسرین کو واپس کر دی، جبکہ تھانہ ستگھرہ پولیس نے 17 ون آر سے چوری شدہ 8 لاکھ روپے مالیت کی بھینس تلاش کر کے مدعی مقدمہ علی اکبر کے حوالے کر دی۔