ہارون آباد:مویشی چور گرفتار، مسروقہ جانور بر آمد

 ہارون آباد (خصوصی رپورٹ)ہارون آباد میں مویشی چور واردات کے چار دن بعد گرفتار کرکے مسروقہ جانور بر آمد کرلئے گئے۔ بیل چوری پرایس ایچ او اسلم بلوچ تھانہ صدر ہارون آباد نے فوری ناکہ بندی کروائی مگر ملزم براستہ ہاکڑہ نہر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ملزم گرفتار کرکے علاقے سے چوری ہونے والے جانور بر آمدکروائے۔ فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔