لاہور بسنت فیسٹیول 2026: سپانسرز شپ اور برینڈنگ کے لیے درخواستیں طلب

لاہور بسنت فیسٹیول 2026: سپانسرز شپ اور برینڈنگ کے لیے درخواستیں طلب

لاہور ہائی ویز اتھارٹی (پی ایچ اے) نے بسنت فیسٹیول 2026 کے لیے سپانسرز شپ اور برینڈنگ رائٹس کے خواہشمند افراد اور اداروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

 پی ایچ اے نے فیسٹیول کے لیے شاہراہوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے: پلاٹینم، گولڈ اور سلور۔پلاٹینم سپانسرز کو اوپننگ تقریب، پبلک ٹرانسپورٹ، فلوٹس اور جیلانی پارک میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کے اسپانسر کرنے کے مواقع دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لیزرشو، پروجیکشن میپنگ، روڈ ڈیکور اور عمارتوں کی سجاوٹ میں بھی وہ مجاز ہوں گے۔گولڈ سپانسرز کو چونا منڈی کالج میں بسنت سیلیبریشن کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ گریٹر اقبال پارک میں میگا فائر ورک اور فری ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔سلور سپانسرز فلوٹس چلانے، سڑکوں کو ڈیکوریٹ کرنے، برینڈنگ اور مارکیٹنگ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

پی ایچ اے تینوں کیٹیگریز میں برینڈنگ اور مارکیٹنگ کی اجازت یکم سے 15 فروری تک دے گا، اور خواہشمند ادارے و برانڈز 20 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔پلاٹینم کیٹیگری میں مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی، نورجہاں روڈ، مین مارکیٹ، محمود قصوری، ٹھوکر سے مال روڈ تک لاہور کینال شامل ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، خیابان جناح، ایوان صنعت و تجارت، شادمان، ایئرپورٹ، رنگ روڈ اور قذافی گول چکر شامل ہیں۔سلور کیٹیگری میں شاہراہ قائداعظم، آزادی چوک، پائن ایونیو، راوی ٹول پلازہ، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ شامل کیے گئے ہیں۔