لاہور میں بسنت فیسٹیول کی خوشیاں واپس لوٹنے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں شہریوں کی سرچ لائٹس خریدنے کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شہری رات کی پتنگ بازی کے لیے چھوٹی، بڑی اور مختلف ڈیزائنز والی سرچ لائٹس خرید رہے ہیں، جن کی قیمتیں 2 ہزار سے 30 ہزار روپے تک ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار بسنت کو نئے، مختلف اور محفوظ انداز میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ آئندہ بسنت فیسٹیول پر کبھی پابندی نہ لگے۔