نشتر کالونی شوہر کا بیوی اور بچوں پر بہیمانہ تشدد ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں نشتر کالونی میں بیوی اور بچوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔نشتر کالونی پولیس نے اعوان مارکیٹ سے ملزم کو ٹریس کرکے حراست میں لیا، خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔ملزم نے گھریلو ناچاقی پر خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔گرفتار ملزم بلال کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔