امید ہے ایرانی حکومت موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پالے گی: ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی)ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں اور امریکا کی ایران میں فوجی کارروائی کی دھمکی پر چین کا اہم بیان سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے احترام کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے اور ملک میں استحکام اور نظم و ضبط برقرار رہے گا۔چینی ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی تنازع کا حل فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ دو طرفہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔