ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروئوف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔روسی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا دوحہ پر اسرائیلی حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔اسرائیلی حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں مزید کشیدگی روکنے کے لیے فلسطین اور اسرائیل سمیت تمام فریقیں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔