یقین ہے سہیل آفریدی نے مزار قائد پر قائداعظم سے ضرور معافی مانگی ہوگی عظمی بخاری

 فساد گروپ  وجود میں لایا گیا، جس کی ہمیشہ سے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش رہتی ہے،یہ دہشتگردی اورفساد سے نہیں ہٹ سکتے
سہیل آفریدی  کی   تمہاراپاکستان ،تمہارا آئین والی بات  تشویشناک ہے، کسی کو قانون کو اپنے گھر کی باندی بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
جرم نہ ماننا پی ٹی آئی کی عادت ہے، یہ شرمندگی اورڈھٹائی کے آخری لیول پر کھڑے ہیں‘تمام اچھے کام مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نظر آتے ہیں
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  ریڈیو پاکستان پر حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ براہ راست ملوث نکلے، 9 مئی کو پشاور ہنگاموں میں بھی تحریک انصاف ملوث تھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہر نیا سال پاکستان کیلئے نئی خوشخبریاں لا رہا ہے، وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات کو انٹرنیشنل سطح پر سراہا جا رہا ہے، اوورسیز کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، مسلم لیگ ن کے دور میں تمام اچھے کام ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک فساد گروپ بھی وجود میں لایا گیا، جس کی ہمیشہ سے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش رہتی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سندھ کا دورہ کیا، کل سہیل آفریدی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا کی گاڑیوں پر پتھرا ئوکیا گیا، یہ دہشتگردی اورفساد سے نہیں ہٹ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی ایک فرانزک رپورٹ سامنے آئی، پشاور ریڈیو پاکستان پر حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ براہ راست ملوث تھی، پی ٹی آئی اب کہہ رہی ہے کہ فرانزک رپورٹ لاہور میں تیار ہوئی، ہمیشہ کی طرح جرم نہ ماننا پی ٹی آئی کی عادت ہے، یہ شرمندگی اورڈھٹائی کے آخری لیول پر کھڑے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ان کے اپنے لوگوں نے فیس بک اکائونٹس پر خود پوسٹیں اپ لوڈ کیں، سہیل آفریدی نے بھی اپنے فیس بک اکائونٹ پر ویڈیوز شیئر کیں، پی ٹی آئی کے لوگ آج تک کہتے ہیں 9 مئی فالز فلیگ تھا، ان کے 9 مئی کے آڈیوز پیغامات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے  سہیل آفریدی نے مزار قائد پر جا کر قائداعظم سے ضرور معافی مانگی ہوگی، انہوں نے مزار قائد پر شرمندگی کا تھوڑا سا اظہار تو کیا ہی ہوگا، لیکن شاید ایسا نہیں، ان کا لیڈر بھی خواتین سے بدتمیزی اور بے حرمتی کرتا رہا، مجھے ان سے اختلاقیات کی توقع نہیں۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک میں کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا، تمام اچھے کام مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں نظر آتے ہیں۔