سہیل آفریدی پبلک اسٹنٹ کرتے ہوئے لاہور پہنچے ہیں جبکہ انہیں کوہاٹ جانا تھا :وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر ان کے کسی کارکن نے اسکا استقبال کرنا مناسب نہیں سمجھا، وہ ایک سال بعد پھر لاہور کی سیر کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا سہیل آفریدی کی موجودگی میں ایک شخص نے خود کہا اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھا اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں اور 17 دن تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے رابطہ کیا اور نہ پوچھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ان بیچاروں کو جس پارٹی نے پوچھا تک نہیں آج انکے گلے سن لیجئے، تحریک فساد کے یوٹیوبرز نے اس واقعے کو غلط رنگ دیا، سہیل آفریدی پبلک اسٹنٹ کرتے ہوئے لاہور پہنچے ہیں۔