خیبرپختونخوا پورا صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شارٹ ٹرم مارچ میں تبدیل ہوچکا، یہ مارچ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے، خیبرپختونخوا پورا صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شارٹ ٹرم مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے، مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے نہ پختون عوام کے حق میں ہے، ان کا شارٹ ٹرم مارچ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک مسخرے کنٹینر باز نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا اور دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ استعمال کرتا ہے