پنجاب میں مریم نواز لوگوں کو گھر اور مفت پلاٹ دے رہی ہیں‘کسی کی قسمت میں دھرنے ہیں اور کسی کی قسمت میں خدمت خلق ہے
پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے‘پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے:وزیراطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور جہاں بھی ہوگی انہیں اکاموڈیٹ کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے دلی افسوس ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے بنا ہے اور عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سہیل ا?فریدی کے پی کے وزیراعلیٰ مہمان بن کر آئیں تو سو بسم اللہ، لیکن اگر وفاق پر جلوس نکالنے آئیں تو معاملہ اور ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھی احتجاج کا شوق پورا کرے۔عظمیٰ بخاری نے اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہ آنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب بھی خبریں آتی ہیں تو ملک کے خلاف ہوتی ہیں۔صوبائی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنے گرے آٹھ جہازکی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار لڑ رہا ہے، جب جب اسے بے نقاب کیا جائے گا تو وہ بھاگ جائے گا، پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی سے آکسفورڈ میں بھارت بھاگنے پر مجبور ہوا۔