صدر آصف علی زرداری آج بحرین جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری آج  سے 16 جنوری 2026 تک مملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دوران صدر آصف زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ولی عہد و وزیر اعظم بحرین شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات متوقع ہے