صدر آصف علی زرداری آج جر منی کے تاریخی دورہ پر روانہ ہونگے

گذشتہ 20 برس میں یہ کسی بھی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ جرمنی ہو گا،جرمن صدر سے ملاقات کریں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری آج رات گئے جرمنی کے تاریخی دورہ پر روانہ ہونگے۔ صدر مملکت کا ایڈوانس ڈیلیگیشن جرمنی روانہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو دورے کی دعوت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے دی تھی، یہ دورہ، پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے،یہ دعوت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔گذشتہ 20 برس میں یہ کسی بھی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ جرمنی ہو گا، آصف علی زرداری کا یہ جرمنی کا پہلا دوطرفہ دورہ ہو گا، دورے میں صدر آصف علی زرداری جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے ملاقات کریں گے،صدر آصف علی زرداری جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے بھی ملاقات کریں گے۔صدر مملکت کی میزبان ملک کے تجارتی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔یہ گزشتہ 22 سالوں میں کسی بھی پاکستانی صدر کا جرمنی کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، کاروباری برادری کا اعلیٰ سطح وفد اور سینئر حکام بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ جرمنی جائیں گے