لاہور(خصوصی رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری کا لاہور میں دو روز تک قیام کا امکان ہے۔آصف علی زرداری نے گزشنہ روز نجی مصروفیات کے باعث دورہ لاہور ملتوی کر دیا تھا، وہ لاہور میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے گھر جائیں گے۔