ہسپانوی نے دوسرا مار خور شکار کرلیا

 شکاری کرسٹین ابیلو نے 2لاکھ 20ہزار ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا
چترال( خصوصی رپورٹ)ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے چترال میں سیزن کا دوسرا مارخور شکار کر لیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق کرسٹین ابیلو نے شکار کا پرمٹ گزشتہ سال اکتوبر میں اوپن آکشن میں ایک لاکھ 91 ہزار ڈالر میں جیتا تھا، تاہم ٹیکس ملا کر یہ پرمٹ شکاری کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالر کا پڑ ا تھا۔فاروق نبی نے بتایا کہ ٹرافی کا سائز 41.5 انچ اور شکار کیے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی۔