تھائی لینڈ: ہاتھی نے ہسپانوی طالبہ کو مار ڈالا

 بنکاک (آئی این پی )بنکاک کے نواحی جزیرہ یا یائی میں ہاتھی نے حملہ کرکے نوجوان ہسپانوی طالبہ کو ہلاک کردیا۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ بلانکا گارشیا کا تعلق سپین کے تاریخی شہر بلدالولید سے ہے جہاں وہ نوارا یونی ورسٹی میں قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی طالب علم تھی۔ بلانکا گارشیا  دوسرے سیاحوں کی طرح اینیمل سینکچری میں ایک ہاتھی کو نہلارہی تھی کہ اچانک ہاتھی نے طیش میں آکر اسے سونڈ سے اٹھاکر پٹخ دیا۔ بے ہوش  طالبہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔اس افسوسناک واقعے کے بعد یا یائی میں اینیمل سینکچری عارضی طور پر بند کردی گئی ہے اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  وہ کسی ہاتھی کے قریب نہ جائیں۔