ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم کا کیچڑ سے استقبال، بھاگنے پر مجبور

شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلئے گئے تھے
 میڈرڈ(آئی این پی )شدید سیلاب نے ویلینسیا کے مضافاتی علاقے کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ وہیں  جب  اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے شدید سیلاب سے  متاثرہ  ویلینسیا کے مضافاتی علاقیکا دورہ کیا جہاں  سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے   بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تھے