مارخور کے شکار کا پرمٹ ٹیکس سمیت 2 لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیاگیا
پاکستان کے قومی جانور مارخور کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگی :محکمہ جنگلی حیات
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگا کر چترال میں مارخور کا شکار کر لیا۔ذرائع محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے شکار کا پرمٹ ٹیکس سمیت 2 لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا گیا جومارخور کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہری نے مارخور کے شکار کا پرمٹ اکتوبر 2023 میں بولی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔واضح رہے مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس سے قبل بھی مارخور کے شکار کی بولیاں لگائی جاتی رہی ہیں جس کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں۔اس سے قبل ایک امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے کی بولی لگا کر چترال میں مارخور کا شکار کیا تھا جبکہ استور میں مارخور کے شکار کیلئے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی تھی۔