1کروڑ 19لاکھ میں مار خور کا شکار

  امریکی شہری جیمز واکر کرافورڈ نے 10 سال کامارخور شکار کیا،سینگ اور کھال باہر نہیں جائیں گے
پشاور(خصوصی رپورٹ)چترال کیگول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکارکرلیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف رضوان اللہ یوسفزئی کے مطابق رواں سال کایہ تیسرا اور رمبور وادی میں پہلا نان ایکسپورٹ ایبل شکار تھا، شکار کے سینگ اور کھال کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔ امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ نے 42 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباًایک کروڑ 19 لاکھ روپے) ادا کرکے 10 سال کی عمر کے مارخور کا شکار کیا۔ رضوان اللہ یوسفزئی کا کہنا ہیکہ یہ شکار اس علاقے میں کامیاب کنزرویشن کا نتیجہ ہے، جہاں مستقبل میں ایکسپورٹیبل ہنٹنگ پرمٹ بھی جاری کیا جائیگا۔ علاقے میں پہلی بار مارخور کے شکار پر کیلاشی مرد اور خواتین نے روایتی ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔