رائیونڈ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کی تو منیجر ندیم کے ساتھ ساتھی انتظار بھی نشانہ بن گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)دوہرا قتل ، ایک کمپنی منیجر ، دوسرا ڈاکو نکلا ،رائیونڈ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر کمپنی منیجر کو قتل کردیا ،قتل کے بعد ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا،ایف آئی آر کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی مقتول منیجر ندیم سیل کی رقم لیکرجارہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو ئوں نے اس سے 9 لاکھ چھین لئے اورمزاحمت کرنے پر گولی مار دی جبکہ ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوگیا،ڈاکوئوں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے منیجر اور ڈاکو کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔