لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں نجی کمپنی کے ملازم سے ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیاکمپنی کا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واردات کا نوٹس لیا تھاپولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں نجی کمپنی کا ملازم معصب ابرار اور اس کے ساتھی موسیٰ اور زبیر شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا عبدالمنان کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم 11لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزم معصب ابرار نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اس بڑی واردات کا پلان بنایا تھاملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے